کرائسٹ چرچ،17نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل آج بارش کی وجہ سے دھل گیا۔چائے کے وقفے کے بعد کھیل منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ بارش رک نہیں رہی تھی۔کل کھیل مقررہ وقت سے نصف گھنٹے پہلے شروع ہو جائے گا۔